کے کے آر کی سنیل نرائن کے مسئلے پرآئی پی ایل 8 سے دستبرداری؟

کولکاتا ، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ممتاز اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آف اسپنر سنیل نرائن جن پر آئی سی سی نے ’غلط بولنگ ایکشن‘ کی بناء پابندی لگائی اور بعد میں انھیں کھیلنے کی اجازت دی گئی، وہ بی سی سی آئی اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے درمیان تنازع کی وجہ بن گئے ہیں۔ نرائن کے کے آر میں شامل ہیں، اور اس آئی پی ایل ٹیم نے نرائن کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر آئی پی ایل 8 سے دستبردار ہوجانے کی مبینہ دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے نرائن کو آئی سی سی کی کلیرنس کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے چینائی میں بولنگ ایکشن کا مزید ٹسٹ کرانے پر زور دیا ہے۔