کے کے آر کی آئی پی ایل پلے آف مرحلے میں رسائی

حیدرآباد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو آج رات یہاں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیر لیگ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کین ولیمسن کی ایس آر ایچ ٹیم نے 172/9 اسکور کئے، جسے کے کے آر نے دو گیندیں باقی رکھتے ہوئے عبور کرلیا۔ دنیش کارتک کی کولکاتا ٹیم نے 173/5 کے ساتھ کامیابی درج کی۔
مختصر خبریں
احمدآباد، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع احمدآباد میں آج صبح ڈھولیرا کے قریب ٹرک الٹ جانے پر 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
٭ لکھنو : مغربی اترپردیش کے حصوں میں محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں اور بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔