کولکتہ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں اتوار کو پہلا مقابلہ ٹورنمنٹ کی سرفہرست چینائی سوپر کنگس اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے درمیان ہوگا، اس مقابلے میں چینائی کی ٹیم میزبان کو شکست دیتے ہوئے ٹورنمنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلوں کے ریکارڈ کو 2-0 کرنے کی خواہاں ہوگی۔ کولکتہ کو گزشتہ رات اپنے ہی میدان میں دہلی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی جبکہ چینائی میں منعقدہ مقابلے میں بھی اسے ناکامی برداشت کرنی پڑی تھی۔ دونوں ہی مقابلوں میں کے کے آر کا وہ کمزور پہلو سامنے آیا ہے جس میں ٹیم حد سے زیادہ آندرے رسل پر انحصار کررہی ہے۔ کے کے آر کی فتوحات میں رسل کا کلیدی رول ہے جبکہ چینائی نے اپنے کپتان دھونی کی مختلف ٹیموں کے خلاف مختلف حکمت عملیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیموںکی فہرست میں پہلے مقام پر آچکی ہے۔