ڈاکٹر بالراج کے افراد خاندان کو پرسہ
گمبھی راؤ پیٹ۔/13اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے آج گمبھی راؤ پیٹ پہنچ کر ٹی آر ایس پارٹی سینئر قائد ڈآکٹر بالراج جن کی آج صبح ناسازی صحت کی وجہ موت واقع ہوگئی تھی نعش کا دیدار کرتے ہوئے افراد خاندان کو پرسہ دے کر پارٹی قائد بالراج کے اچانک دیہانت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی کیلئے ایک عظیم نقصان قرار دیا۔ اور افراد خاندان کے غم میں اپنے آپ کو برابر شریک قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے ممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔