حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : کے ٹی ایم ، یوروپین ریسنگ کمپنی نے آج کاچی گوڑہ میں اپنے نئے برانڈ آوٹ لیٹ کا افتتاح کیا ۔ نئے 3S ( سیلس ، سرویس ، اسپیرس ) سہولت میں تھری بے ورکشاپ میں کے ٹی ایم ریسنگ بائیکس اور کے ٹی ایم پاور وئیر و کے ٹی ایم اسپئیرس مہیا رہیں گے ۔ کاچی گوڑہ میں اس نئے آؤٹ لیٹ کے باعث شہر حیدرآباد کے ریسنگ بائیکس کے شائقین کو کے ٹی ایم اصطبل کے چار ماڈل کا بہترین تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس شوروم میں انتہائی کامیاب ننجا 300 اور ننجا 650 کے علاوہ ای آر 6 این اور ورسیس 650 بھی موجود رہیں گی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈیلر پرنسپال کے ٹی ایم کاچی گوڑہ مسٹر بابل ریڈی نے کہا کہ کاچی گوڑہ میں کے ٹی ایم اسٹور کی کشادگی شہر کے ریسنگ بائیکس شائقین کو کے ٹی ایم بائیکس کی سہولت بہم پہنچانا ہے ۔ واضح رہے کہ یوروپ کے سب سے بڑے موٹر سائیکل تیار کنندہ کے ٹی ایم نے 2012 میں ہندوستان میں اپنی خدمات کا آغاز کیا تھا ۔ اور 2013 میں کے ٹی ایم 200 ڈیوک اور 2014 میں کے ٹی ایم 390 ڈیوک کو سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ بائیکس کا اعزاز حاصل ہوا تھا ۔۔