کے ٹی آر کا اچانک دورہ دوباک

دوباک ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے آئی ٹی منسٹر کے ٹی آر نے آج اچانک دوباک کا دورہ کیا ۔ دوباک میں واقع ہینڈلوم کا معائنہ کیا ۔ ہینڈلوم میں کام کرنے والے مزدوروں سے بات چیت کی ۔ ان کو درپیش ہونے والے مسائل کے متعلق بات کی اور ان مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ میں ہر طبقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ۔ بالخصوص کپڑے بننے والے طبقے کی فلاح کے لیے کئی طرح کے فلاحی و ترقیاتی اسکیمات روبہ عمل میں لارہی ہے ۔ اسی ضمن میں 1200 کروڑ روپیوں سے بجٹ مختص کئے ہیں اور ان کے لیے قرضوں کی معافی کرنے کا تیقن دیا ۔ کپڑے بننے کے لیے استعمال کئے جانے والے دھاگے پر سبسیڈی دینے کا بھی اعلان کیا ۔ ان کے ہمراہ دوباک رکن اسمبلی رام لنگا ریڈی زیڈ پی ٹی سی گوتمی مہیش، مارکیٹ کمیٹی چیرمین یلاریڈی و دیگر موجود تھے