حیدرآباد 22 نومبر ( سیاست نیو ز ) کارگذار وزیر کے ٹی راما راو کے روڈ شو کے دوران گیس کا غبارہ پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں پانچ افراد بشمول 4 طالب علم زخمی ہوگئے ۔ اپل پولیس کے بموجب انتخابات کے پیش نظر ٹی آر ایس پارٹی کے کارکنوں نے کے ٹی آر کے روڈ شوز کا انعقاد کیا تھا ۔ اپل چوراہے کے قریب کمیکل گیاس کا غبارہ اچانک پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں 19 سالہ آر ونئے ‘ 20 سالہ نکھیل 17 سالہ بدری ناتھ 17 سالہ سندیپ اور 16 سالہ ٹی سائی کرن زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد کے ٹی آر کے روڈ شو میں سنسنی پھیل گئی اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے بموجب روڈ شو کے دوران ٹی آر ایس پارٹی کارکن رگھوپتی ریڈی نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور کمیکل گیس کے غبارہ یہاں لے آیا تھا ۔