کے ٹی آر کا ا صلی چہرہ بے نقاب

کاماریڈی /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ریاستی وزیر و ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر نے کل یہاں کاماریڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر پنچایتی راج مسٹر کے ٹی آر کے دورہ کے موقع پر بائیک ریالی میں ٹی آر ایس کارکن مہان کالی کی ہلاکت کی اطلاع کے باوجود بھی مسٹر کے ٹی آر نعش کا دیدار کرنا مناسب نہیں سمجھا اور نہ ہی ان کے اراکین خاندان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت کو کارکنوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کے ٹی آر نے کاماریڈی میں جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے تلنگانہ کی تشکیل میں کانگریس کے وجود کو نرس سے تعبیر کرتے ہوئے نرس کے پیشہ سکی ہتک کی ہے جبکہ نرس یا دائماں کا پیشہ بھی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر بھی اپنے والد کی طرح کانگریس کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے اپنی اصلیت کو ظاہر کر رہے ہیں ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد کے سی آر کے ٹی آر اپنے اراکین خاندان کے ساتھ سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا تھا ۔ اس بات کو فراموش کرنے پر محمد علی شبیر نے افسوس کا اظہارکیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ ششوما و دیگر بھی موجود تھے ۔