’’کے ٹو ‘‘ سَر کرنے کی کوشش کرنے والا کوہ پیما ہلاک

لاہور ۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ سر کرنے کی کوشش کرنے والا کینیڈا کا کوہ پیما حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق 53 سالہ کینیڈین کوہ پیما 8 ہزار 611 میٹر چوٹی پر کیمپ 2 اور 3 کے درمیان موجود تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔کینیڈین کوہ پیما اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگیا، جس کے بعد اس کی لاش جدید بیس کیمپ منتقل کردی گئی۔واضح رہے کہ کے ٹو، نیپال میں ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ کہلانے والی سب سے اونچی چوٹی کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین پہاڑی چوٹی ہے ۔کے ٹو کو پہلی بار 1954 میں سرکیا گیا تھا، اس کے بعد سے اب تک صرف 306 کوہ پیما اس کی چوٹی پر پہنچ سکے جبکہ چوٹی سر کرنے کی کوشش کرنے والے 80 کوہ پیما ہلاک ہوئے ۔