کے وی آر گورنمنٹ کالج کرنول میں کیلی گرافی اسناد کی تقسیم

کرنول۔/13فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کے وی آر گورنمنٹ ڈگری کالج کرنول میں آج محکمہ اردو کی جانب سے خطاطی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ماہر خطاط ابو رضوان ثاقب ریٹائرڈ پروفیسر بشیر احمد تابش کے علاوہ پبلشر ماہنامہ بزم آئینہ سید قدرت اللہ قادری شریک رہے۔اس موقع پر مہمانوں نے خطاطی کے فوائد پر روشنی ڈالی ۔ پرنسپل ٹی راجیشوری نے بتایا کہ اردو ایک میٹھی زبان ہے ۔ اس کا تعلق ہر مذہب کے ماننے والے سے ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کیلی گرافی کے ذریعے اردو کی نکہار اور زیادہ خوبصورت نظر آتی ہے۔ بعد ازاں خطاطی سیکھنے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ایچ او ڈی نذیر احمد ، ڈاکٹر عرفانہ بیگم ، کے علاوہ دیگر اساتذہ و طالبات شریک رہے۔ا س پروگرام کی خاص با ت یہ رہی کہ طالبہ شائستہ ناز کو پرنسپل اور اساتذہ نے تہنیت پیش کی۔