کے نئے ٹی وی سی کا آغاز OLX.in

تلگو اداکار الوارجن نے افتتاح انجام دیا
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : OLX.in نے فلم فیر ایوارڈ یافتہ تلگو اداکار الوارجن کے ہاتھوں نئے ٹی وی سی کی نقاب کشائی عمل میں لائی ۔ OLX.in نے تین سال قبل 2011 میں اس کے پہلے ٹی وی سی کو متعارف کیا تھا ۔ ٹی وی سی او ایل ایکس موبائیل ایپ کے فوائد کے لیے بھی ایک رابطہ ہے ۔ ٹی وی سی جس کا تلگو میں آغاز کیا گیا ہے کے ذرائع استعمال شدہ اشیاء کی فروخت عمل میں لائی جاتی ہے ۔ امرجیت بترا سی ای او ، OLX.in نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوام کو شہروں ، زبانوں اور تہذیبوں سے قطعی نظر ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں اور آندھرا اور تلنگانہ کے ہمارے استعمال کنندگان کی جانب سے ہم کو بے پناہ محبت اور چاہت حاصل ہوئی ہے جب کہ ٹی وی سی کے آغاز سے اس میں مزید تقویت پیدا ہوگی ۔ اداکار الوارجن نے خود کو موبائیل ایپس کا بہت بڑا فیان بتایا اور کہا کہ اس سے آپ کی زندگی زیادہ خوشگوار اور آرام دہ ہوجائے گی ۔ شری رام ایر ایگزیکٹیو کریٹو ڈائرکٹر لولنٹاس نے اس موقع پر الوارجن کی ستائش کی اور کہا کہ کمپنی کو الوارجن کے پیام سے مزید تقویت حاصل ہوگی ۔۔