کے مثبت نتائجHawk Eye حیدرآباد سٹی پولیس کے ایپ

ایپ کو 10 افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا ، عوامی شکایات و تجاویز کا حصول جاری
ایس ایم بلال
حیدرآباد ۔ /9 جنوری۔حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے شہریان کو بااختیار بنانے کیلئے شروع کئے گئے موبائیل اپلیکیشن عقابی آنکھ "Hawk Eye” کے بہتر نتائج موصول ہورہے ہیں ۔ /31 ڈسمبر کو شروع کئے گئے اس ایپ کو اب تک 10 ہزار افراد نے اپنے موبائیل فونس میں ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد پولیس کو اس بات پر حیرت ہے کہ 45 ممالک کے مقیم افراد نے اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد پولیس کی آئی ٹی سیل کے ریکارڈس کے بموجب چین ‘ امریکہ ‘ بنگلہ دیش ‘ سعودی عرب ‘ پاکستان ‘ برطانیہ ‘ بحرین ‘ فلیپین ‘ آسٹریلیا کے علاوہ کئی ممالک کے مقیم افراد نے اپنے اسمارٹ موبائیل فونس میں ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فی سیکنڈ تقریباً 21 افراد Hawk Eye ایپ کا مشاہدہ کررہے ہیں اور ہر دن کم از کم 500 در خواستیں اس ایپ کے ذر یعہ پولیس کو موصول ہورہی ہے جن میں زیادہ تر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عوام الناس اپنے اسمارٹ موبائیل فون کے ذریعہ پولیس کو کئی شکایتیں روانہ کررہی ہے جس میں رات دیر گئے تک دوکانات کا کھلا رکھنا ‘ عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی ‘ پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر کئی تجاویز بھی روانہ کئے جارہے ہیں ۔ حیدرآباد پولیس کا آئی ٹی سیل جو ہاک آئی ایپ کے ذر یعہ موصول ہونے والے شکایتوں پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔ واضح رہے کہ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے /31 ڈسمبر کو عقاب کی آنکھ موبائیل ایپ شروع کیا تھا جس میں شہریان کو بااختیار بنانے بالخصوص خواتین کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی تھی ۔ اس ایپ میں کئی بٹنس رکھے گئے ہیں جن میں اہم ایس او ایس (SOS) بٹن ہے جس کے استعمال پر اندرون چند منٹ پولیس آپ سے رابطہ قائم کرتی ہے اور کسی بھی ناگہانی صو رتحال میں مدد کیلئے پہونچتی ہے ۔ خواتین کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے بھی اس میں ایک خصوصی بٹن رکھا گیا ہے جس کے ذریعہ آٹو یا ٹیکسی میں سفر کرنے والی خواتین اپنا سفر محفوظ بنانے کیلئے اس ایپ کے ذریعہ پولیس سے بروقت مدد حاصل کرسکتی ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر پولیس نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ اندرون 10 یوم اس ایپ کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں اور اس ایپ کو مزید مستحکم بنانے کیلئے آئی ٹی سیل شعبہ مزید محنت کررہا ہے اور چند ماہ میں اس ایپ کو ہر شہریان کے موبائیل فون میں آسانی سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے مزید آسانی پیدا کی جارہی ہے ۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گوگل پلے اسٹور (Google Play Store) میں Hawk Eye ٹائپ کرکے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔