عادل آباد۔ 28 ؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد سابق رکن پارلیمنٹ و عادل آباد ضلع کنوینر تلگودیشم پارٹی نے اپنے مشترکہ کانفرنس کے دوران مخاطب ہو کر کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی سربراہ مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جاری مختلف اسکیموں سے متاثر ہو کر تلگودیشم پارٹی کو اپنا استفاء پیش کرچکے ہیں اور 29 تاریخ کو حیدرآباد ہزاروں افراد کی ایک ریالی کے ذریعہ پہنچ کر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت حاصل کرے رہے ہیں ۔ مستقر عادل آباد کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پرہجوم میڈیا سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہاکہ وہ ریاست تلنگانہ کو سنہری تلنگانہ بنانے کے غرض سے چیف منسٹر کی تائید کر رہے ہیں ۔ مستقر عادل آباد کے علاوہ دیگر مقامات سے سینکڑوں افراد نرمل کے سونالا پہنچ کر وہاں سے متحدہ طور پر ریالی کی شکل میں حیدرآباد روانہ ہوں گے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے متحدہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی ‘ اراکین قانون ساز کونسل اراکین لوک سبھا اور ریاستی وزراء میں مسٹر اے اندرا کرن ریڈی ’ مسٹر جو گورامنا سے اظہار تشکر کیا اور ہمیشہ ان قائدین کا تعاون کو برقرار رکھنے کی خواہش کی ۔