ضلع کلکٹر سرفراز احمد کو تلنگانہ ایکسیلنس ایوارڈ
کریم نگر ۔ 20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی شروع کردہ باوقار اسکیم جس کے تحت خواتین کی بہبودی حاملہ خواتین کی مفت زچگی اور مفت تقسیم کئے جا رہی کے سی آر کٹس میں ضلع کریم نگر سرفہرست آچکا ہے ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد کو 2018 کے حکومت تلنگانہ ایکسیلینس ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت نے 964 جی او کی اجرائی کے ذریعہ حکومت کے چیف سکریٹری ڈاکٹر شیلندر کمار جوشی نے بروز ہفتہ احکامات جار ی کر دیئے ہیں ۔ حکومت نے مختلف ترقیاتی اسکیمات کی عمل آوری میں عوام کو فراہم کی جا رہی سہولتوں ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے کس نے کہاں تک عمل کیا ہے اس کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ اس میں خصوصی طور پر کے سی آر کٹ اسکیم کی عمل آوری ضلع کلکٹر سرفراز احمد کو منتخب کیا گیا ہے ۔ اسی گروپ میں ڈاکٹر محمد علیم کو بھی ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ۔ دواخانہ میں زچگیوں کی تعداد میں اضافہ کر تے ہوئے کے سی آر کٹ کی تقسیم میں کلکٹر نے خصوصی توجہ دی ۔ اس میں ڈاکٹر محمد علیم کا بھی بڑی سرگرمی سے عمل رہا ہے ۔ اس لئے انہیں بھی اس گروپ میں شامل کئے جانے کی اطلاع ہے ۔