کے سی آر پر وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے جھکنے کا الزام

بعض پارٹیوں پر دہلی کی غلامی کا الزام بے معنی، کریم نگر کی ترقی پر مباحث کا چیلنج، پونم پربھاکر
کریم نگر 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس کا منعقدہ پرگی نویدنا بُری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ متحدہ ضلع کریم نگر سے اجلاس اُمید کے مطابق عوام نے ساتھ نہیں دیا ہے۔ کریم نگر سابق ایم پی ریاستی کانگریس پارٹی نائب صدر پونم پربھاکر نے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں منعقدہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس کی کارکردگی پیش کرنے والی رپورٹ کے جلسہ میں 25 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن بہ مشکل 20 فیصد افراد بھی شریک نہیں ہوئے اور وہ بھی کرایہ کے تھے۔ محض پانچ سو روپئے کے علاوہ بھی دیا گیا۔ اس طرح ٹی آر ایس کی ترتیب کردہ منصوبہ بندی ناکام ہوگئی۔ کریم نگر متحدہ ضلع سے ڈھائی لاکھ افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کا وزیر ایٹالہ راجندر نے اعلان کیا تھا لیکن کریم نگر سے کچھ زیادہ افراد نہیں گئے۔ اس اجلاس کے ذریعہ کے سی آر نے تلنگانہ کے عوام کو کیا پیغام دیا ہے اور مطالبہ کیاکہ کے سی آر کو ہمت ہے تو قبل ازوقت چناؤ کیلئے آنا ہوگا اور پونم پربھاکر نے کہاکہ ساڑھے چار سال کے اقتدار میں کریم نگر ضلع کو کس قدر ترقی دی گئی ہے ضلع کے وزیر قائدین کو واقف کروانے کی ضرورت ہے اور کہاکہ تعلیم صحت صنعت کے شعبہ میں ٹی آر ایس نے ان چار ساڑھے چار برسوں میں کیا خدمات انجام دی ہے برسر عام مباحث کے لئے آنے پر ہم تیار ہیں۔ تمہاری ناکامیوں کی فہرست کس قدر طویل ہے اور کس قدر بدعنوانیاں ہوچکی ہیں تلنگانہ کو کس قدر ترقی سے دور کرتے ہوئے قرض کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے واقف کروایا جائے گا اور تمہارے خاندان کی کس قدر ترقی ہوچکی ہے اس سے بھی عوام کو واقف کروایا جائے گا۔ اسمارٹ سٹی کے ٹنڈر کی تکمیل کے بغیر ہی جشن منائے جارہے ہیں اور کہاکہ کچھ پارٹیاں دہلی کی غلامی کررہی ہیں۔ کے سی آ نے جو تنقید کی ہے یہ ایک بے معنی اعلان ہے حالانکہ کے سی آر نے کل پرسوں تک وزیراعظم مودی کے پاس جاکر جھک کر سوال کیا، جو سبھی جانتے ہیں۔ اور کہاکہ برسر اقتدار پارٹی ماحولیات کی تباہ کاری میں ملوث ہے۔ اس پریس کانفرنس میں رمیا او آکولا پرکاش انتدیچی ریڈی،وینکٹ رمیا، محمد تاج عبدالرحمن مخدوم وغیرہ اس میں شریک تھے۔