کے سی آر کے ہاتھوں پہلے گولکنڈہ ماسٹرس گولف چمپین شپ کا افتتاح

حیدرآباد۔ 24 فبروری(سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں آج یہاں پہلے ’’گولکنڈہ ماسٹرس گولف چمپین شپ ‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا ہے جبکہ یہ ٹورنمنٹ 26 فروری تا یکم مارچ 2015ء کھیلا جائے گا جس میں ہندوستان اور پڑوسی ممالک کے 120 سے زائد گولف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ فاتح کھلاڑی کو 40 ہزار روپئے انعامی رقم حاصل ہوگی۔ ہندوستان کے کھلاڑیوں کے علاوہ بنگلہ دیش کے محمد جمال حسین ملا پر عوامی توجہ مرکوز ہوگی۔یہ ٹورنمنٹ حیدرآباد گولف اسوسی ایشن اور پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا (پی جی ٹی آئی)کے اشتراک سے منعقد ہورہا ہے۔