کے سی آر کی نااہلی سے عوام مشکلات سے دوچار

کاماریڈی میں محمد علی شبیر کا انتخابی مہم کے دوران خطاب
کاماریڈی:12؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریس امیدوار محمد علی شبیر نے آج ماچہ ریڈی منڈل کے فرید پیٹ پہنچنے پر عوام کی جانب سے ان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر جلوس نکالا اور ان کا استقبال کیا گیا ۔ مسٹر محمد علی شبیر آج کاماریڈی حلقہ کے واڑی ، فرید پیٹ دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم چلائی اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد تلنگانہ ریاست کا 11 ہزار کروڑ زائد بجٹ تھا ان چار سالوں میں موجودہ سرکار دو لاکھ کروڑ روپئے کا قرض کرتے ہوئے عوام کو قرضوں کے بوجھ میں ڈبو دیا ہے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی حکومت نے عوامی فنڈ کا بیجا استعمال کرتے ہوئے عوام کو قرضوں کے بوجھ میں ڈبو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کی نا اہلی کی وجہ سے عوام کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔خلیج کے متاثرین کی باز آبادکاری کرنے میں حکومت یکساں طور پر ناکام ہوئی ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں خلیج کے متاثرین کی باز آبادکاری کرتے ہوئے 25 ہزار افراد کو دبئی سے بغیر پاسپورٹ وطن واپس لایا گیا لیکن موجودہ حکومت خلیج کے متاثرین کی باز آبادکاری کرنے کے علاوہ متاثرین کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی کو 10سال سے منتخب کرنے کے باوجود بھی عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوئے جس کی وجہ سے حلقہ کی عوام مسائل سے دوچار ہے ۔ مسٹر شبیر علی نے کہا کہ چیف منسٹر کو عوام کی فلاح وبہبودی سے زیادہ خاندانی بہبودی سے دلچسپی ہے جس کی وجہ سے عوام مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لہذا ریاست سے حکومت کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ایک موقع فراہم کرتے ہوئے حلقہ کی ترقی کیلئے موقع فراہم کریں تو بہتر ہوگا۔ اس اجلاس میں کانگریس قائدین وینو گوپال گوڑ، کے سرینواس رائو ، گمپا سینو ، اندرا کرن ریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔