جمعرات , دسمبر 12 2024

کے سی آر کی قیادت میںمرکز میں کلیدی رول

کریم نگر میں چناؤ کے بعد ایٹالہ راجندر وزیر صحت کی پریس کانفرنس

کریم نگر /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اس پارلیمنٹ چناؤ میں ہماری بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی ہوگی ۔ ریاست وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ بی جے پی کانگریس پارٹیوں کی جانب سے جھوٹے پروپگنڈے کئے جانے کے باوجود عوام نے انہیں نظر انداز کردیتے ہوئے ٹی آر ایس کی ہی تائید کی ہے ۔ کریم نگر ایم پی کیمپ دفتر میں ایم پی ونود کمار کے ساتھ مل کر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بار صرف لوک سبھا کے چناؤ ہوئے ہیں ہمیشہ عام چناؤ اسمبلی اور پارلیمنٹ دونوں ہی ایک ہی ساتھ ہوتے آتے ہیں ۔ سبھی حلقہ اسمبلی میں رائے دہی بہتر ہوئی ہے ۔ دھوپ کی شدت کے باوجود عوام نے حق رائے دہی کی ۔ اس علاقہ کریم نگر کے عوام نے اپنی سمجھداری کا ثبوت پیش کیا ہے۔ 68 فیصد رایء دہی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے اور کہاکہ کے سی آر کی داشمندانہ قیادت سے ہم مرکزی حکومت کے قیام میں کلیدی رول ادا کریں گے ۔ مرکز میں کوئی پارٹی اپنے دم پر حکومت قائم نہیں کرے گی اور کہا کہ کے سی آر نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ونود کمار مرکزی وزیر ہوں گے ۔ ونود کمار کی کامیابی میں عوام نے ذات مذہب طبقہ سے وابستگی کے بغیر رائے دہی میں حصہ لیا ہے اور مخالفین کا بھی شکر ادا کرتا ہوں اور اسے موقع پر امیدوار ونود کمار نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چناؤ انچارج راجندر نے سی ایم کے سی آرا ور کارگذار صدر کے ٹی آر کا میری کامیابی میں انہیں کا کلیدی رول رہا ہے اور ایٹالہ راجندر کا بھی میں شکر گذار ہوں اس پریس کانفرنس میں ارکان اسمبلی و دیگر قائدین شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT