ونپرتی /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے اپنی 40 منٹ کی تقریر میں پھر سے ایک مرتبہ 12 فیصد تحفظات کا تذکرہ نہیں کیا ۔ اپنی تقریر کے دوران صرف شادی مبارک اور اقلیتی اقامتی اسکولوں کے علاوہ کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے تعلق سے ایک دو اشعار سننے سے مسلمان خوش نہیں ہوتے بلکہ مسلمانوں کی فلاح و بہبودی کیلئے کام کیا جائے ۔ مسلمانان متحد ضلع محبوب نگر منتظر تھے کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی زبان سے ان کیلئے کوئی خوش کن اعلان ہوتا ہو لیکن تمام مسلمانوں کو ان کی تقریر سے سخت مایوسی ہوئی ۔