کے سی آر کو کسانوں کے ساتھ خصوصی ہمدردی

شادنگر میں رعیتو بندھو اسکیم کی افتتاحی تقریب سے رکن ا سمبلی کا خطاب

شادنگر /11 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر اسمبلی حلقہ کے تمام چھ منڈلوں میں زرعی اراضیات کے مالکین میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے جدید پٹہ پاس بک اور امدادی رقم کے چیکس کی تقسیم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر انجیا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے زرعی اراضیات کے ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے کسانوں کو رقمی امداد فراہم کرتے ہوئے کسانوں کو راست سہولت مہیا کرنے کیلئے رعیتو بندھو اسکیم کو متعروف کروایا ہے ۔ ریتو بندھو اسکیم ملک کی منفرد قرار دیا ۔ ریتو بندھو اسکیم کو روبعمل لانے کا اہم مقصد راست کسانوں پٹہ داروں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ ریاستی چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو کسانوں کے ساتھ خصوصی ہمدردی ہے اور کسانوں کے چہروں پر چیف منسٹر خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کے کسانوں کی ترقی اور خوشحالی فراہم کرنے کے مقصد سے مذکورہ اسکیم کو روبعمل لایا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے ریونیو ریکارڈ کو صاف و شفاف بناتے ہوئے کسانو ںکے زرعی اراضی ریکارڈ اور مضبوط کرتے ہوئے جدید پٹہ پاس بک اور امدادی رقم کے سیکس فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زرعی اراضیات کے مالکین کو فراہم کردہ چیکس کسان اپنے کھاتوں میں جمع کرتے ہوئے رقم حاصل کرنے پر زور دیا ۔