کریم نگر میں پی سی سی ترجمان پی رمیش کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست میں نکسلائیٹ کا انکاؤنٹر اور وزیر اعظم پر الزامات کے ذریعہ عوام کی سوچ بدلنے دوسری طرف رُخ بدلنے کیلئے گمراہ کن بیانات دیتے ہوئے قومی سیاست میں جارہا ہوں کے سی آر کا کہنا عجیب قسم کا مذاق ہے۔ بی سی سی ترجمان پی رمیش نے پریس کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں پراجکٹوں کی تعمیر کے نام پر ریاست تلنگانہ کے عوام پر قرض کا بوجھ عائد کرتے ہوئے اپنی ذاتی دولت میں اضافہ کررہے ہیں۔ تعلیمی شعبہ کو پوری طرح زوال کی طرف ڈھکیل دیا گیا، شعبہ تعلیم میں از سر نو تبدیلی کی ضرورت ہے۔ کانگریس کی شروع کردہ غریب طبقات کی ترقی کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم اجرائی نہیں ہورہی ہے۔ شخصی حکومت کی طرح کے سی آر عمل کررہے ہیں۔فنکاروں پیشہ ور طبقات کو ان کے آبائی پیشے کی حد تک محدود کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں پر تقررات نہیں ہورہے ہیں۔ گزشتہ 60 سال کے اقتدار میں کانگریس پنچ سالہ منصوبوں کے ذریعہ ریاست کی کافی ترقی کرڈالی تھی۔ کمپیوٹر آن لائن جیسی کئی اسکیمات کانگریس دور حکومت کی دین ہے ۔ کانگریس نے کیا کیا ہے سوال کرنا انتہائی ناسمجھی کی بات ہے۔ کے سی آر کی حکومت مرحلہ وار بھکاری بنتی جارہی ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کا شکار ہوکر بھٹک رہے ہیں۔ ان سبھی حالات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ عوام تمہیں مناسب سکھائیں گے۔ اس پریس کانفرنس میں ایم سرینواس، کے کرشنا، ستیش ، ڈی ستیہ نارائن وغیرہ موجود تھے۔