گدوال /8 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس صدرنشین بلدیہ گدوال مسز جی پدما وائی نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر شنکر نے آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گدوال ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے سابق ریاستی وزیر محترمہ ڈی کے ارونا بھرت سمہا ریڈی پر لگائے گئے الزام کی تردید کی اور کہا کہ سابق ریاستی وزیر بھی ایس سی ، ایس ٹی افراد کی ترقی کو روکا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین کو چاہئے کہ وہ ڈی کے ارونا پر الزام عائد کرنے سے قبل پارٹی سربراہ ریاستی وزیر اعلی مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کے اس بات کا جواب دیں کہ وہ انتخابات سے قبل ریاست میں اگر ٹی آر ایس اقتدار میں آتی ہے تو کسی ایس سی فرد کو وزیر اعلی کے عہد پر فائز کریں گے ۔ اس موقع پر محمد اسحاق ، محمد انور بھی موجود تھے ۔