کے سی آر پر تحفظات کے وعدے کو فراموش کرنے کا الزام

سداسیوپیٹ میں دعوت افطار ‘ رکن اسمبلی جگاریڈی کا خطاب
سداسیوپیٹ ۔ 13 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق رکن اسمبلی جگاریڈی کی جانب سے حسینی میدان سدا سیو پیٹ میں دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے مسلمانوں کے ساتھ ہے اور مسلمانوں کے ساتھ ہے اور مسلمانوں کی ترقی و فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے مسلمانوں سے کئے گئے 12فیصد تحفظات کے وعدہ کو فراموش کردیا ۔ وزیراعلیٰ کے سی آر 2014ء اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں سے وعدہ کیا تھا کہ ٹی آر ایس برسراقتدار آتے ہی اندرون 4 ما مسلمانو ںکو 12فیصد تحفظات فراہم کریں گے لیکن حکومت کے چار سال مکمل ہونے کے باوجود اب تک تحفظات فراہم نہیں ہوئے ۔ کانگریس کے دور اقتدار میں مسلمانو ںکو چار فیصد تحفظات دیئے گئے تھے جو کہ آج تک ہزارو مسلم نوجوانوں کو فائدہ پہنچا ہے ۔ ریاستی حکومت اسمبلی میں ایک قرارداد کو منظور کرنا اور دستوری ترمیم کیلئے مرکزی حکومت کو روانہ کرنا یہ سب ایک ڈرامہ ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر سابق صدرنشین بلدیہ ستیہ نارائن ‘ رکن بلدیہ عبدالواجد ‘ سری سیلم ‘ ارون کمار ‘ سابق رکن بلدیہ رامیش ‘ محمد خلیل صدر اقلیتی سیل کانگریس ‘ محمد لائق الرحمن ‘ کانگریس پارٹی سینئر قائدین ‘ عبدالرؤف سیٹھ ‘ سمیع الرحمان ‘ محمد صابر صاحب ‘ عبدالقدیر ‘ سرپنچ عبدالجبار ‘ پوان کمار ‘ راجو ‘ فرحان‘ علیم ‘ محمد حاجی ‘ محمد خلیل کے علاوہ مسلمانوں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔