کے سی آر نے اپنے خاندان کو دولتمند اور تلنگانہ کو مقروض کردیا

کریم نگر میں تشہیری پروگرام سے ٹی پی سی سی کارگذار صدر پونم پربھاکر کا خطاب
کریم نگر /16 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں مقامی طور پر آپ کیلئے ہمیشہ دستیاب رہوں گا ۔ آپ کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ رہنے کا تیقن دیتا ہوں اور ہندو مسلم آبادی کے درمیان میری رہائش ہے ہمارے پاس مذہبی بھید بھاؤ نہیں ہے ۔ مجھے موقع دیں کریم نگر کی ترقی کیلئے مقدور بھر کوشش کروں گا ۔ حلقہ اسمبلی کریم نگر امیدوار ٹی پی سی سی کارگذار صدر پونم پربھاکر نے انتخابی تشہیری پروگرام کے وقت یہ بات کہی اور انہوں نے مانیر ڈیم کے پاس چہل قدمی میں مشغول افراد اور طالبات سے ملاقات کی اور کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالنے کی خواہش کی اور کہاکہ کے سی آر جھوٹے وعدے کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور صرف اپنے خاندان رشتہ داروں دوست احباب کے گھر دولت سے بھر لئے ۔ تلنگانہ کو مقروض بنادیا ۔کانگریس غریبوں پچھڑے طبقات اقلیتوں کے ساتھ دینے آئی ہے ۔ بعد ازاں ان کی پارٹی دفتر پونم کامپلکس میں مجلس بلدیہ کوآپشن رکن کے کرشنا اپنے طبقہ سے تعلق رکھنے والے اپنے بہت سارے ساتھیوں کے ساتھ آکر پونم پربھاکر سے ملاقات کی اور کانگریس میں شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ میرا ووٹ ہمیشہ کانگریس کو ہی رہے گا ۔ کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ دار مسلم نوجوان کے حوالے کی جارہی ہے کہتے ہوئے اعلان کیا ۔ ضلع کانگریس مسلم شعبہ صدر محمد تاج الدین کے حوالے کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر ٹی ایس پی سی سی جنرل سکریٹری لکشمی ٹی راؤ سابق میر ڈی شنکر آرگنائزنگ سکریٹری محمد عبدالصمد نواب مقامی صدر کے شیکھر وغیرہ شرکت تھے ۔