کریم نگر میں کانگریس کی انتخابی مہم سے ایم ایل سی سنتوش کمار کا خطاب
کریم نگر۔/31اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس پارٹی کریم نگر مستقر کے مختلف محلہ جات ڈیویژنوں میں انتخابی مہم چلائی کریم نگر حلقہ اسمبلی ایم ایل اے کانگریس امیدوار پونم پربھاکر کی جانب سے ڈیویژن میں ایم ایل سی ٹی سنتوش کمار ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری سی لکشمی راؤ ڈی شنکر ٹی پی سی سی ترجمان گوگیلا جے سری سٹی کانگریس صدر کے راجہ شیکھر کے بشمول مہا کوٹمی قائدین گھر گھر جاکر کانگریس کو اپنا قیمتی ووٹ دینے کی خواہش و درخواست کی۔ اس طرح 49 ڈیویژن میں بھی ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے رہائش پذیر خاندانوں سے کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ دینے کی درخواست کرتے ہوئے ٹی آر ایس کی ناکامیوں اور عوام مخالف پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر ایم ایل سی سنتوش کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کا قیام عمل میں آئیگا۔ کے سی آر جھوٹے وعدے کرنے والی شخصیت ہے عوام کو دھوکہ دینے گمراہ کرنے میں ماہر ہیں ۔ اس بار عوام کے سی آر کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ عوام نے کانگریس کو اقتدار پر لانے کا پکا فیصلہ کرلیا ہے۔ کے سی آر کی جھوٹ گمراہ کن وعدوں سے تنگ آچکے ہیں، کے سی آر نے چناؤ سے قبل کئے ہوئے وعدوں میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا ۔ ریاست میں کانگریس کی آندھی کی پیش قیاسی کی گئی ہے اس ہوا میں بی جے پی اور ٹی آر ایس کا اتہ پتہ غائب ہوجائے گا۔ شہر کے سبھی ڈیویژنوں میں ہر چوکھٹ پر کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کیلئے عوام سے ملاقات کرنے کے پروگرام پر عمل ہورہا ہے۔ اسی دوران کانگریس پارٹی منشور کے پمفلٹ کی تقسیم بھی جاری ہے۔ اس انتخابی پروگرام میں کارپوریٹر آماآنند کارپوریٹر جکانی اوماپنی ٹی پی سی سی آرگنائزنگ سکریٹری چاڈا گنڈہ ریڈی بھاسکر سرینواس پٹیل، سدھیر ریڈی وغیرہ اس انتخابی تشہیری پروگرام میں شریک تھے۔