اوٹکور 30 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی بجٹ کے مکمل استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کے سی آر سے بھر پور نمائندگی اور زرین مشورہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کرسپانڈنٹ ملت اسلامیہ ہائی اسکول محمد منیر احمد فاورقی جناب محمد بشیر احمد تاڑپتڑی کانگریس قائد نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے مکتوب کو قابل قدر قرار دیا چیف منسٹر جناب کے چندر شیکھر راو سے اپیل کی کہ اس اہم فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو معاشی پسماندگی دور کرتے ہوئے اس عمل کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں ۔ آج تعلیمی اعتبار سے مسلمان بہت پیچھے ہیں ۔ ان کے لئے تلنگانہ حکومت کام کر کے دکھائے گی ۔ جناب منیر احمد فاروقی نے جناب زاہد علی خان کی درازی عمر کیلئے دعا کی ۔ یہ ان کا ایک اہم کارنامہ ہے جو کبھی بھی رائیگاہ نہیں جائے گا کیونکہ قوم کی ہمدردی کا بیڑا انہوں نے اٹھایا ہے ادارہ سیاست کے کئی مدبرانہ اقدامات اور اس کے فلاحی کاموں کی زبردست سراہنا کی ۔