کے سی آر دیکشا دیوس کا آغاز

کے چندر شیکھر راؤ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا ، ٹی آر ایس قائدین کی شرکت
حیدرآباد۔29نومبر(سیاست نیوز)گیارہ روزہ کے سی آر دیکشہ دیوس’ایام میں بھوک ہڑتال‘تقاریب کا ٹی آر ایس میناریٹی سل رنگاریڈی سے بائیک ریالی کے ذریعہ آغاز ہوا ۔ رنگاریڈی میناریٹی سل صدر عبدالمقیت چندہ کی قیادت میںنکالی گئی اس ریالی کو ناگیندر گوڑ چیرمن ٹی ایس ای ڈبلیو آئی ڈی سی نے ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔ بعد ازاں ریالی تاریخی چارمینا ر کے دامن میںپہنچی جہاں پر ٹی آ رایس پارٹی قائدین نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی تصوئیر کو دودھ سے نہلایا۔چیرمن میناریٹی فینانس کارپوریشن اکبر حسین ‘ ٹی آر ایس وی قائد محمد اسلم کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین او رکارکنوں نے بھی اس پروگرام میںشرکت کی ۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالمقیت چندہ نے کہاکہ کے سی آر اپنی زندگی دائو پر لگاکر بھوک ہڑتال کی ،نتیجے میں آج ریاست کی چار کروڑ عوام علیحدہ تلنگانہ کے ثمرات سے لطف اندوز ہورہی ہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں گیارہ روز تک مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔