کے دوسرے ویر ہاوز کا قیام Amazonتلنگانہ میں

نئی دہلی ۔ 6 ۔ اپریل : ( ایجنسیز ) : عالمی سطح کی بڑی e ۔ کامرس کمپنی Amazon نے خاص طور پر اس کے بڑے اپلائنسیس اور فرنیچر کیٹیگری کی ضرورت پورا کرنے کے لیے سات نئے ویر ہاوزس ( فل فلمنٹ سنٹرس ) FCS قائم کرنے کا اعلان کیا ۔ اس اقدام سے 1200 نئے ملازمتیں پیدا ہوں گے ۔ نئے ایف سیز نو ریاستوں بشمول تلنگانہ ، کرناٹک ، ہریانہ ، مغربی بنگال ، اور اترپردیش میں کھولے جائیں گے ۔ جب کہ اس گلوبل آن لائن ریٹیلر نے جون 2015 میں اس کا سب سے بڑا 2,80,000 مربع فٹ کا FC ( فل فلمنٹ سنٹر ) کتور ، تلنگانہ میں کھولا تھا ۔ amazon.in کے ملک بھر میں اس طرح کے 27 ویر ہاوزس ہیں اور نئے ایف سیز کے اضافہ کے ساتھ amazon.in کے 10 ریاستوں میں 34 ایف سیز ہوں گے ۔ اس کمپنی کی جانب سے جس نے ہندوستانی مارکٹ میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا تہیہ کیا ہے ، 33 ڈیلیوری اسٹیشنس بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ اس کی مانگ کو پورا کیا جاسکے ۔ امیزان انڈیا کے وائس پریسیڈنٹ انڈیا کسٹمر فلفلمنٹ اکھیل سکینہ نے کہا کہ ہم نے 9 ایف سیز اور 33 ڈیلیوری اسٹیشنس کاایک ڈیڈیکٹیڈ انفراسٹرکچر قائم کیا ہے جس سے 150 سے زائد شہروں میں بڑے اپلائنسیس اور فرنیچر کی تیز تر اور بھروسہ مند ڈیلیوری یقینی ہوگی ۔ سات نئے ایف سیز کے اضافہ کیساتھ امیزان انڈیا کے ایف سیز کے لیے جملہ اسٹوریج کپاسٹی اب 10 ملین مکعب فٹ ہوگی ۔۔