کے جی تا پی جی کالج قائم کرنے ڈپٹی چیف منسٹر سے نمائندگی

کوسگی۔ 6 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوسگی بمراس پیٹ منڈل حکیم پیٹ میں کے جی تا پی جی کالج قائم کرنے کیلئے حکیم پیٹ سرپنچ آرونماں نے نائب وزیراعلیٰ کڈیم سری ہری سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کی اور کہا کہ ریاستی حکومت جو اسکیم عمل میں لائی ہے، کے جی تا پی جی کا بمراس پیٹ منڈل حکیم پیٹ میں قائم کرنے کیلئے ہم جگہ دینے کو تیار ہیں لہذا یہاں پر کے جی تا پی جی کالج قائم کریں۔