کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی ریاستی حکومت پابند

ایس ٹی یو اجلاس سے بالا سرینواس چیرمین بورڈ آف اسٹڈی کا خطاب
کریم نگر /15 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت شعبہ تعلیم میں کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا منصوبہ رکھتے ہوئے اس کی فراہمی کو ممکن بنانے کی کوشش کرے گی۔ تلنگانہ یونیورسٹی تلگو شعبہ تعلیم بورڈ آف اسٹڈی چیرمین گومنا گاری بالا سرینواس نے ایس ٹی یو ضلع شاخ کے زیر اہتمام ٹی این جی اوز بھون میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں کئی دانشور اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ضلع سکریٹری کے رویندر چاری نے کہا کہ تلنگانہ میں سابق میں معیاری تعلیم کا نظم تھا، لیکن بتدریج خانگی انتظامیہ کا عمل دخل میں اضافہ ہوگیا۔ ایس ٹی یو ریاستی صدر راجی ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ضرورت اور خواہش کے مطابق تعلیمی نصاب عمل میں لایا جانا چاہئے۔ ایس ٹی یو ضلع صدر کٹکم رمیش، ڈگری کالج پرنسپال ایس ٹی یو، ریاستی قائدین منڈی کونڈہ ودیا ساگر کند کوری دیانند، بی ستیہ نارائن راؤ، بھونگیری دیویا کالوا، لکشمی جی سرینواس اور دیگر نے شرکت کی۔