کے جی تا پی جی مفت تعلیم کیلئے منصوبہ کی تیاری

سوریا پیٹ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی سوریا پیٹ و ریاستی وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی نے کل مصروف ترین دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ میںکندہ کٹہ میں بی ٹی روڈ سڑک کی سنگ بنیاد چیوملہ میںاسکول میں پانچ کلاس روم کی تعمیر کا سنگ بنیاد ٹاڑلہ کام پہاڑ میں بھاگیہ نگر یوتھ اسو سی ایشن کے تحت واٹر پلانٹ کا افتتاح اور لنگا منتولہ جاترا کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ ریاستی وزیر تعلیم جگدیش ریڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور سہولت کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جی تا پی جی مفت تعلیم کیلئے بہت جلد عظیم منصوبہ تیار کررہیہے ۔ انہوں نے کہا کہ تالابوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے کاکتیہ مشن کا آغاز کیا ہے تا کہ عوام کو پانی آسانی سے دستیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ تین سال کے اندر اندر ہر گھر کو پانی فراہم کیا جائے گا کسی ماں اور بہن کو پانی کیلئے گھر سے باہر نکلنا نہیں پڑے گا ۔ اس لئے اس سلسلہ میں حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے وظائف کے سلسلہ میںکہا کہ ہر مستحق کو وظیفہ منظور کیا جائے گا کسی کو بھی اس سلسلہ میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ریاستی وزیر نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں طر طبقہ کی اپنی منفرد تہذیب ہے۔ حکومت ہر طبقہ کی تہذیب کے تحفظ کیلئے منظم و ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔ انہو ںنے سابقہ حکومتوں پر تنقید کریت ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں نے تلنگانہ تہذیب کو نظر انداز کرتے ہوئے آندھرائی تہذیب کو مسلط کردیا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کی واقفیت کیلئے حکومت تلنگانہ تہذیب پر کتابیں اور سی ڈیز مربت کررہی ہے ۔ اس موقع پر صدر نشین بلدیہ گنٹووری پرویلیکا این سرینواس گوڑ ،اشوک ریڈی ،پرکاش گنا ریڈی ایم پی پی و ٹی جانیا مارے پلی سرینواس، مستان طاہر اکبر و دیگر موجود تھے۔