حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ایرکنڈیشننگ اینڈ کمرشیل ریفریجریشن کی بڑی کمپنی ، بلیو اسٹار لمٹیڈ کا منصوبہ ہے کہ پہلے جموں میں ایک نیا گرین فیلڈ پلانٹ تعمیر کیا جائے اور بعد میں سری سٹی میں جو آندھرا پردیش میں واقع ہے ایک اور پلانٹ قائم کیا جائے تاکہ کمپنی کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کیا جائے اور نئے پراڈکٹس کا اضافہ کیا جائے ۔ بی تیاگاراجن ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اور صدر بلیو اسٹار نے کہا کہ ان دو مینوفیکچرنگ یونٹس کو قائم کرنے کے ساتھ کمپنی کے مینو فیکچرنگ یونٹس کی جملہ تعداد سات ہوجائے گی ۔ مارکٹ میں اے سیز کے نئے رینج کے آغاز کا اعلان کرنے یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 2015 کے دوران روم اے سی مارکٹ میں تقریبا 10 فیصد تک اضافہ ہوا۔ مالیاتی سال 2017 میں روم اے سیز کی مارکٹ میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے اور بلیو اسٹار اس نے مارکٹ شیر کو 12 فیصد تک اضافہ کرنے کا نشانہ بنایا فی الوقت اس کمپنی کا مارکٹ شیر 10 فیصد ہے ۔۔