کے ایم ایف کے نندنی ملک اینڈ ملک پراڈکٹس حیدرآباد میں متعارف

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کرناٹکا ملک فیڈریشن ( کے ایم ایف ) 197 میں آغاز سے لے کر اب تک ڈیری صنعت میں اپنا مقام منوا چکی ہے ۔ چار دہوں میں دودھ کی پیداوار میں جنوبی ہند میں اپنا خاص مقام رکھتی ہے ۔ سری پی ناگاراجو چیرمین کرناٹکا ملک فیڈریشن نے اس کے برانڈ نندنی ملک اینڈ پراڈکٹس کو حیدرآباد میں جمعرات کے دن متعارف کیا جو جنوبی ہند کا نمبر 1 برانڈ ہے ۔ اس کے ٹونڈ ملک کی قیمت 36 روپئے فی لیٹر اور ہول ملک کی قیمت 50 روپئے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ دہی 1/2 کلو کی قیمت 25 روپئے اس کے علاوہ 5 کلو کی قیمت 275 روپئے اور 10 کلو 550 روپئے قیمت میں دستیاب ہوگا ۔ گاہک کو کوالیٹی پراڈکٹ فراہم کیا جارہا ہے ۔ اس کی دودھ کی پیداوار 2 لاکھ ملین ٹنس ہے ۔ اس برانڈ کے متعارف کئے جانے کے موقع پر سری پی پرکاش پائی ایم ڈی سری راجیشوری ڈیری پراڈکٹس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ ، سری ایس این جیارام ایم ڈی کرناٹکا ملک فیڈریشن ، سری پی ناگاراجو چیرمین کرناٹکا ملک فیڈریشن ، سری کے اشوتاریڈی ، سری ٹی پرکاش موجود تھے ۔۔