کے ایم آر فاونڈیشن کا دو روزہ جشن دکن

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد کی ممتاز و مقبول عام شخصیت مسٹر کٹیکانینی مہی پتی راؤ کی فیملی کے ذریعہ کے ایم آر فاونڈیشن کا 2008ء میں آغاز عمل میں آیا۔ دیہی ترقی کیلئے فاونڈیشن سرگرم عمل ہے۔ تقریباً 45 مواضعات، حیدرآباد کے اطراف و اکناف کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ پبلک انٹلکچولس، مصنفین اور بعض ممتاز شخصیتوں سے مباحث کے ذریعہ عوام میں شعور بیداری کا بیڑہ بھی اٹھایا ہوا ہے۔ جشن دکن اسی ضمن میں متعارف کیا جارہا ہے۔ موسیقی و رقص کے اس سالانہ فیسٹیول کا 19 اور 20 ڈسمبر کو انعقاد کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے مشہور فنکار حیدرآبادی عوام کو تفریح فراہم کریں گے۔ 107 سالہ بزرگ استاد عبدالرشید خان اور پنڈت امیارنجن بنرجی، ویدوشی مالینی راجورکر، پنڈت بسوا جیت رائے چودھری، انوپما بھاگوت، پیلوانائیک، پشکرلیلے، پنڈت سامرسہا، رام داس پالسولے، سنجئے آگلے، سریندر بھارتی اور سویوگ کندلکر دیگر نمایاں فنکاروں میں ان دو یوم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ حیدرآباد کی مالینی راجورکر کے مظاہرہ پر تقریب اختتام پذیر ہوگی۔ سکندرآباد کلب، کاچیگوڑہ چمن، ایچ سی یو (گچی باؤلی)، کے پی ایچ بی، ایفلوتارناکہ سے بس خدمات رکھی گئی ہیں۔