کے ایل یونیورسٹی کی سرگرمیوں کا شہر میں بھی آغاز

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : کے ایل یونیورسٹی ( کونیرو لکشمیا ایجوکیشن فاونڈیشن ) جو ضلع گنٹور آندھرا پردیش میں قائم ہے اور جو انڈر گریجویٹ و پوسٹ گریجویٹ کورسیس کی پیشکش کررہی ہے ۔ اس کی سرگرمیوں کا حیدرآباد میں بھی بہت جلد آغاز کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی کو آل انڈیا کونسل برائے فنی تعلیم نئی دہلی سے تسلیم کیا گیا ہے ۔ اسے نیشنل بورڈ اکریڈیشن سے بھی منظوری حاصل ہے ۔ اسے ISO 9001-2000 سرٹیفیکٹ حاصل ہے ۔ نائب صدر یونیورسٹی ہاوش لکشمن کونیرو نے حیدرآباد میں کے ایل یونیورسٹی کے آغاز کا اعلان کیا ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں جون 2017 سے داخلے دئیے جائیں گے ۔ فی الحال یونیورسٹی کا عارضی کیمپس APPA جنکشن پر قائم ہے ۔ یونیورسٹی باچوپلی میں اپنا 90 ایکڑ اراضی پر محیط کیمپس قائم کررہی ہے ۔ جو آئندہ تعلیمی سال تک تیار ہوجائے گا ۔ حیدرآباد میں کیمپس کی تعمیر پر 1500 کروڑ کے صرفہ کا اندازہ ہے ۔ یہاں انجینئرنگ ، میڈیکل مینجمنٹ اور قانون کی تعلیم کے خصوصی کورسیس ہوں گے ۔