کے ایل راہول چھٹے اور حضرت اللہ7 ویں مقام پر فائز

دبئی ۔ 28 فبروری (سیاست نیوز) ہندوستانی اوپنر کے ایل راہول آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 درجہ بندی کے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل واحد قومی کھلاڑی ہیں جبکہ افغانستان کے حضرت اللہ زازائی نے 31 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے اپنے کیریئر میں بہترین 7 واں مقام حاصل کرلیا ہے۔ راہول جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیم میں کامیاب واپسی کرتے ہوئے سیریز میں 47 اور 50 رنز اسکور کئے ہیں وہ اس کے ذریعہ چھٹا مقام حاصل کرلیا ہے۔ دریں اثناء ویراٹ کوہلی 2 مقامات کی بہتری کے باوجود 17 واں مقام پر فائز ہیں جبکہ مہندر سنگھ دھونی 7 مقامات کی بہتری کے بعد 56 ویں مقام پر آگئے ہیں۔ جسپریت بمراہ 12 مقامات کی چھلانگ کے بعد 15 ویں اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کرونال پانڈیا 18 مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے کریئر میں پہلی مرتبہ 43 ویں مقام پر آگئے ہیں۔