حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : وی ای سی وی کے نیوجنریشن ایچر اسکائی لائن پروسیریز لائٹ ڈیوٹی بسوں کا شہر حیدرآباد میں آغاز کیا گیا ۔ یہ نئی بسیں ابھرتے پریمیم مارکٹ سیگمنٹ کی مانگ کو پورا کریں گی اور مسافرین کے لیے زیادہ سیفٹی اور آرام فراہم کریں گی ۔ لانچ تقریب کے دوران مسٹر شیام ملز سینئیر وائس پریسیڈنٹ سیلس ، مارکیٹنگ اینڈ آفٹر مارکٹ وی ای سی وی نے کہا کہ نیوجنریشن ایچر اسکائی لائن پروسینس بسوں کو ماڈر نائزیشن کی ہماری فلاسفی کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان میں ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنایا جاسکے ۔ یہ بسیں اسکولی اسٹاف اور ٹورسٹ وئیرینٹس میں دستیاب ہیں ۔ بہترین خصوصیات کی ان بسوں کی کپاسٹی 36 تا 60 کے رینج میں ہے اور اسکول بس میں نشستیں طلب کے مطابق ہوں گی ۔۔