حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مہاویر موٹرس کی نئی اور انتہائی وائبرنٹ Mercedes-Benz پراڈکٹس ۔ GLA کارس دنیا کے کئی ممالک میں ایڈوینچر ٹور کے بعد اب حیدرآباد پہنچی ہیں ۔ یہ خصوصی GLA کار ایک سال میں چھ براعظموں میں 25 ممالک میں سفر کرتے ہوئے 50 ہزار کلومیٹر کا احاطہ کیا ہے ۔ اس سفر کا آغاز دو کارس کے ساتھ ایک سال قبل پونے میں پراڈکشن فیسٹلی سے کیا گیا تھا ۔ جنہیں پونے کی فیکٹری میں بنایا گیا ۔ Mercedes-Benz GLA پٹرول انجن ، ڈیزل انجن میں ہے اور اس میں پٹرول اور ڈیزل کم خرچ ہوتا ہے اور اس کار میں دیگر کئی خصوصیات ہیں ۔ حیدرآباد میں پہلی مرتبہ یہ کارس مہاویر گروپ کے Mercedes-Benz شوروم پہنچی ہیں ۔۔