’ کی اینڈ کا ‘ انڈین رومانٹک ، کامیڈی ڈرامہ فلم

آر بالکی ، کرینہ کپور اور ارجن کپور کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( ایم اے سلام) : ’ کی اینڈ کا ‘ نئے اور دلچسپ موضوع پر بنائی گئی ایک ہندوستانی جوڑے کی رومانی اور کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک شادی شدہ جوڑے کو مخالف جنس پیشہ وارانہ مصروفیات میں الجھا بتایا گیا ہے ۔ یہ بات آج یہاں اس فلم کے پرموشن کے لیے آئے فلم کے ڈائرکٹر آربالکی ، ارجن کپور ، اور کرینہ کپور نے بتائی فلم کی اینڈ کا کہانی ایک ایسی خاتون ’ کیا ‘ ( کرینہ کپور ) کی ہے جو پوری طرح اپنے کیرئیر پر توجہ دیتی ہے جب کہ اس کا پتی کبیر ( ارجن کپور ) ، گھر گرہستی سنبھالتا ہے ۔ پروڈیوسرس سنیل لولا ، راکیش جھن جھن والا ، آر ڈی دامنی نے اس فلم کو ہوپ پروڈکشن کے بیانر پر بنایا ہے ایروز انٹرنیشنل کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جارہی اس فلم کے رائٹر ڈائرکٹر آر بالکی ہیں جنہوں نے سابق میں چینی کم ، پا ، شمیتابھ ، اور انگلش ونگلش جیسی فلمیں بنائی ہیں فلم میں جہاں امیتابھ بچن ، جیابچن کے مہمان رول ہیں وہیں اس میں رجت کپور اور سروپ سمپت کے بھی اہم کردار ہیں ۔ یکم اپریل سے ریلیز ہونے والی اس فلم کی موسیقی الیا راجہ متھن اور میت برادرس نے فراہم کی ہے ۔ سنیما آٹو گرافی پی سی سری رام کی ہے ۔۔