اجزا:میدہ‘ ڈیڑھ کپ‘ انڈے دوعدد ‘ تیل آدھا کپ ‘ شکر ڈیڑھ کپ ‘ مکھن دوکھانے کے چمچے ‘ دودھ آدھا کپ ‘ کریم ایک پیکٹ‘ بیکنگ پاوڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچہ ‘ آم دو عدد ‘ تربوز‘ دو پھانکیں خربوزہ دو پھانکیں ‘ کیلے تین عدد ۔
ترکیب: انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ وہ جھاگ کی صورت اختیار کرلیں ۔ اس کے بعد اس میں میدہ شامل کر کے اچھی طرح یک جان کر لیں ۔ پھر پسی ہوئی شکر ‘ تیل ‘ مکھن بیکنگ پاؤڈر شامل کر کے پھینٹ لیں ۔ اگر پیسٹ بہت گاڑھا ہوجائے تو تھوڑا دودھ شامل کرسکتی ہیں ۔اب ایک سانچے میں تیل لگانے کے بعد اس پر تھوڑاسا میدہ چھڑک کر سارا پیسٹ اس میں ڈال کر 180ڈگری سینٹی گریڈ اوون میں 25 سے 30 منٹ کے لئے رکھ دیں ۔ اب کٹے ہوئے پھلوں میں کریم ‘ حسب ذائقہ شکر اور تھوڑا دودھ شامل کر کے فریج میں رکھ دیں ۔ کم از کم 25 منٹ بعد کیک کی تیاری کے دوران کچھ حصہ نکال کر اس میں فریز کئے ہوئے پھل شامل کریں اور کیک کو واپس بند کر دیں۔ مزیدار مکس فروٹ کیک تیار ہے ۔