کیویتوا کے خلاف وینس کو شکست

لندن ۔ 28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وینس ولیمس کو پھر ایک مرتبہ مایوس کن انداز میں ومبلڈن سے باہر ہونا پڑا ہے جیسا کہ انہیں ایک اور سابق چمپئن پیٹرا کویتوا کے خلاف سخت ترین مقابلہ میں7-5 ‘ 6-7(2-7)‘ 7-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ 2011ء کے بعد سے وینس ومبلڈن کے قطعی 16کھلاڑیوں میںجگہ بنانے میں ناکام ہورہی ہیں لیکن 34برس کی عمر میں انہوں نے اب یہ واضح کردیا ہے کہ وہ سبکدوشی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی بہتر شروعات
باربادوس۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں کھیلے جارہے تیسرے اور فیصلہ کن ٹسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک دو وکٹوں کے نقصان کے بعد 169رنز اسکور کرلئے ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 293رنز سے ہنوز 124رنز پیچھے ہے تاہم اس کی 8وکٹیں محفوظ ہیں ۔آوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریس گیل نے 42 اور دوسرے اوپنربراتھ ویٹ نے 68رنز بنائے ہیں جب کہ ایڈورڈس 42رنز اور براوؤ 8رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے ۔ نیوزی لینڈ کیلئے گریک نے 63رنز اور ویگنرنے 11رنز کے عوض فی کس ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے ۔