کینیڈا گرینڈ پری بیڈمنٹن ہندوستان کی چھ شٹلرس کوارٹر فائنل میں داخل

کالگیری۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا اوپن میں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی بہتر مظاہرہ کررہے ہیں۔ بشمول اجئے جیا رام ور اپیچ ایس پرانوائے چھ ہندوستانی شٹلرس 55000 امریکی ڈالر مالیتی گرینڈ پری بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کیکوارٹر فائنلس میں پہنچ گئے ہیں۔ سرکردہ شٹلر اجئے جیارام نے آسٹریا کے ڈیویڈ اوبرناسٹیرا کو شکست دی۔ جیارام کا مقابلہ اپنے ہموطن ہرشیل دھانی سے ہوگا جنہوں نے اپنے ہی ہموطن پراتل جوشی کو منس سنگلز میچ میں شکست دی تھی۔ ویمنس سنگلز میں 2015 ء کی قومی چمپئن انہویکا شیوانی گڈے نے آسٹریا کی ایلزبیتھ بیلڈائوف کو شکست دی۔ ان کا مقابلہ بلغاریہ کی لنڈا زیتر سے ہوگا۔ تنوی لاڈ نے امریکہ کی مایاچن کو شکست دی۔ ان کا آئندہ مقابلہ دوسری امریکی شٹلر آئرس وانگ سے ہوگا۔ ریسو کے لئے کوالیفائی ہندوستانی ڈبلز جوزی جوالہ گٹہ اور اشوین بوپنا مقابلہ آسٹریلیا کی لیانی چو اور کینیڈا کی ریسٹل ہونڈایچ سے ہوگا۔ ایک اور ہندوستانی ویمنس ڈبلز جوزی چکریوڈی میگھنا اور ایس پورویشا رام کا مقابلہ چینی تائپی کی ہونگ ای تنگ اور سومیانگ لنگ سے ہوگا۔