کینیا میں اولمپک کمیٹی کے سکریٹری جنرل گرفتار

نیروبی 27 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کینیا کی پولیس نے کل ملک کی اولمپک کمیٹی (NOCK)  کے سکریٹری جنرل کو کئی اسکینڈلس و ریو اولمپکس میں ہزیمت پر گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ سچ ہے کہ سکریٹری جنرل فرانسیس پال کو اولمپکس مسائل پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریو اسکینڈل کی تحقیقات کا سلسلہ ہے جہاں سارے گیمس اور کینیا کے مقابلوں سے غلط انداز سے نمٹنے اور کٹس کے خرد برد کے الزام سامنے آئے ہیں۔ کینیا کے وزیر اسپورٹس حسن واریو نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ملک کی اولمپک کمیٹی کو فوری اثر کے ساتھ برخواست کردیا گیا ہے ۔ واریو سے بھی کرپشن اور دوسرے الزامات کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ ہوئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اولمپک کمیٹی کی ذمہ داری دوسروں کے تفویض کی جا رہی ہے ۔ اولمپک کمیٹی کو حالیہ الزامات و اسکینڈلس کے سلسلہ میں برخواست کیا گیا تھا ۔