نئی دہلی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راہول بھردواج نے آج اپنے ہم وطن امان فروغ سنجے کو شکست دے کر کینیا اوپن فیوچر سیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ جیت لیا۔ 18 سالہ بھردواج جن کو کوالیفائنگ رینک سے گذرنا تھا۔ ہفتہ کو انہوں نے امان کو 21-18، 21-18، 21-23 سے شکست دے دی اور راہول نے گزشتہ ہفتہ ہی یوگانڈا انٹرنیشنل ٹائٹل حاصل کیا تھا۔