کینوئنگ میں مرد اور خاتون ٹیمیں فائنل میں

جکارتہ، 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی خواتین اور مرد ٹیموں نے 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں اتوار کو کینوئنگ کے 500 میٹر مقابلے کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں ہندستانی خاتون ٹیم نے 2 منٹ اور 33.987 سیکنڈ کا وقت لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہندستانی مرد ٹیم نے ریپینچیز میں 2 منٹ اور 23.162 سیکنڈ کا وقت لے کر دوسرا مقام حاصل کیا اور اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل میں قدم رکھا۔سیمی فائنل میں اس کے بعد مرد ٹیم نے پہلے مرحلے میں 2 منٹ اور 22.505 سیکنڈ کا وقت لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی اور ٹیم نے فائنل بی میں جگہ بنا لی۔