کینس میچ فکسنگ میں جھوٹی گواہی کے الزامات سے بری

لندن ۔ 30 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی عدالت نے آج نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کریس کینس کو میچ فکسنگ معاملے میں جھوٹی گواہی کے الزامات سے بری کردیا ہے ۔ لندن کی عدالت کراؤن کورٹ میں 7 خواتین اور 5 مردوں پر مشتمل جیوری نے 9 ہفتوں کی سنوائی کے بعد میچ فکسنگ معاملے میں کینس کو جھوٹی گواہی کے الزامات میں بے قصور قرار دیا ہے ۔ کینس کے خلاف آئی پی ایل کے سابق چیرمین للت مودی کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے۔