شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ایک مسافر کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب آج قطر سے ایک فلائیٹ شمس آباد ایرپورٹ پہنچی جس میں ایک کینسر کا مریض بھی تھا جس کو ایرپورٹ پر آتے ہی قلب پر حملہ ہوا ہے ۔ جس کو دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا ۔ مسافر کا نام و پتہ معلوم نہ ہوسکا ۔۔