کینسر کے مریض محمد رفعت حسین کے تعاون کی اپیل

سرپور ٹاون /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے دھوبی محلہ میں زندگی گذر بسر کرنے والے 35 سالہ نوجوان محمد رفعت حسین زبان کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔ محمد رفعت حسین کی شادی 2002 میں ہوئی تھی ۔ ایک چھوٹی سی ترکاری کی دوکان کے ذریعہ خوشی کے ساتھ زندگی گذار رہا تھا کہ اچانک 4 فروری 2014 کے دن مقامی ڈاکٹروں کی ہدایت پر یشودہ کینسر انسٹی ٹیوٹ سوماجی گوڑہ حیدرآباد شریک کیا گیا اور بعد علاج ڈاکٹروں نے محمد رفعت حسین کو زبان کے کینسر ہونے کی اطلاع دی ۔ محمد رفعت حسین کی زبان سے بات نہیں آرہی تھی ۔ لیکن مقامی لوگوں اور محمد رفعت حسین جوکہ زبان کے کینسر میں مبتلا ہوکر بھی ایک چھوٹی سی ترکاری دکان کے ذریعہ اپنی زندگی گذر بسر کر رہا تھا ۔ تھوری بہت رقم جمع کرتے ہوئے ہر مہینہ وہ اپنے زبان کے کینسر کیلئے یشودہ کینسر انسٹی ٹیوٹ سوماجی گوڑہ حیدرآباد کے دواخانہ کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔ اس طرح سے محمد رفعت حسین ایک طرف زبان کے کینسر سے جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف اپنی لاچاری اور معاشی حالت سے دوچار زندگی سے بھی جدوجہد کرنے میں انہیں علاج کیلئے ہر مہینہ حیدرآباد جانا پڑ رہا ہے ۔ انہیں ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے ۔ لڑکی کا نام ملیکا تبسم اور لڑکے کا نام محمد فیاض عمر 6 سال شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی کچھ تھا وہ علاج کیلئے لگا چکا ہوں ۔ اب صرف ترکاری فروخت کرتے ہوئے اپنے بچوں کے ہمراہ گھر چلاتے ہوئے علاج جاری رکھا ہوں ۔ اس لئے تمام ملت کا درد رکھنے والوں سے اور اہل خیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ اللہ تعالی جزاء خیر دے گا ۔ پتہ : محمد رفعت حسین ، مکان نمبر 5-13/1 ، نزد جامع مسجد ، دھوبی محلہ ، سرپور ٹاون عادل آباد ، 504299، بینک اکاونٹ نمبر 62247640245 ایس بی ایچ ، برانچ :سرپور ٹاون ۔