حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بسوا تارکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مختلف کینسرس کی تشخیص اور علاج سے متعلق دیٹا کی وصولی کے لیے آنکو کلیکٹ کے استعمال کے لیے راضی ہے ۔ سافٹ ویر آج سری نندا موری بالا کرشنا ، چیرمین ، بی آئی اے سی ایچ اینڈ آر آئی نے متعارف کیا ۔ اس موقع پر سری بالا کرشنا نے کہا کہ آج اس پروگرام کو متعارف کر کے مجھے خوشی ہوئی ہے ۔ میں ڈاکٹر رمیش نما گڈا اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے رمیش نما گڈا کینسر فاونڈیشن پر آنکوکلیکٹ کو ڈیولپ کیا جو ضروری اور ہندوستانی مریضوں کے کینسر کے علاج میں طریقہ کار کو بہتر بنائے گا ۔ اس کے علاوہ ہندوستانی مریضوں کو موزوں ادویات کی ڈیولپنگ میں مددگار ہوگا ۔ اس موقع پر سری نندا موری بالا کرشنا اور ڈاکٹر رمیش نما گڈا کے ہمراہ سری آر پی سنگھ ، سی ای او ، سری ڈی ستیہ نارائنا ، سی او او ، ڈاکٹر ٹی ایس راؤ ، میڈیکل ڈائرکٹر ، ڈاکٹر سینٹ ہل راجیا ، ایچ او ڈی ، میڈیکل آنکولوجی ، ڈاکٹر سی ایچ ستیہ نارائنا ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرس کے علاوہ ہاسپٹل کا اسٹاف موجود تھا ۔۔