کینسر سے متاثرہ مسلم لڑکی کا کامیاب آپریشن

علاج کیلئے تعاون کرنے والے ڈاکٹر اور ایم پی کویتا سے اظہار تشکر
جگتیال۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کینسر سے متاثرہ شہر جگتیال کی مسلم لڑکی آپریشن کے بعد حیدرآباد آج صبح عیدالفطر منانے کیلئے جگتیال واپسی پر علاج کیلئے مالی تعاون کرنے والے ڈاکٹر اے سرینواس ریڈی ارونا ہاسپٹل جگتیال پہنچ کر اظہار تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے سرینواس ریڈی نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چھ ماہ سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جگتیال جمی گڈہ عبدالرحمن کی لڑکی ثناء مریم ہڈی کے کینسر سے متاثر تھی جس کے علاج کیلئے چار لاکھ روپیوں کی ضرورت تھی جو اس کے غریب والدین کے بس کی بات نہیں تھی جب لڑکی کے والدین نے ان سے ربط پیدا کیا تو انہوں نے لڑکیک کے علاج کیلئے حیدرآباد اومنی ہاسپٹل سے رجوع ہوئے جہاں پر ڈاکٹرس نے چار لاکھ روپئے ادا کرنے پر پیر کی ہڈی کو بدلنے کیلئے آپریشن کرنے کی بات کہی جس پر ڈاکٹر نے سوشیل میڈیا پر لڑکی کی مالی امداد کیلئے میاسیج رکھا جس پر ان کے قریبی ساتھی امریکہ سے مہندر اور دیگر نے دو لاکھ مالی امداد کا تیقن دیا جس پر ڈاکٹر نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانب سے 50 ہزار روپئے نقد رقم اور 2 لاکھ روپیوں کا چیک اومنی ہاسپٹل میں جمع کرواتے ہوئے آپریشن کروانے کیلئے کہا۔ اور انہوں نے سوشیل میڈیا واٹس اپ پر ایم پی کویتا کو تفصیلات روانہ کرنے پر ایم پی کویتا نے فوری ربط پیدا کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے علاج کیلئے پورا خرچ دلوانے کا تیقن دیا اور سی ایم ریلیف فنڈ کیلئے اپنی جانب سے مکتوب روانہ کئے جس کی کارروائی جاری ہے، ایسے میں لڑکی کا دو ہفتہ قبل کامیاب آپریشن کیا گیا۔ عیدالفطر کا خیال رکھتے ہوئے گزشتہ روز ڈاکٹر اے سرینواس ریڈی نے جگتیال سے ایمبولنس روانہ کرتے ہوئے لڑکی کو جگتیال اس کے مکان پہنچایا۔ جس پر لڑکی نے ارونا ہاسپٹل میں میڈیا کے ساتھ ڈاکٹر اے سرینواس ریڈی اور ایم پی کویتا سے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے زاروقطار روپڑی اور کہا کہ آج مجھے نئی زندگی دلانے میں ڈاکٹر اے سرینواس ریڈی اور ایم پی کویتا کا تعاون حاصل ہے۔